حارث سہیل‘ وہاب ریاض کی جگہ بابر اعظم‘ راحت علی کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کےلیے حارث سہیل اور وہاب ریاض کے متبادل کھلاڑی راحت علی اور بابر اعظم کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم اور راحت علی اتوار کی صبح لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہونگے۔حارث سہیل گال ٹیسٹ سے پہلے پریکٹس سیشن کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس پر انہیں وطن واپس بھجوا دیا گیا تھا۔ فاسٹ باولر وہاب ریاض جاری کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بائیں کی انجری کا شکار ہو گئے تھے وہ ٹیسٹ میچ کے اختتام پر وطن واپس پہنچیں گے۔ وہاب ریاض کی انجری پاکستان ٹیم کے لیے دھچکا ثابت ہوئی ہے۔