وہاب ریاض ان فٹ، سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر(پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے دوران بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے فاسٹ بالر وہاب ریاض فریکچر کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران وہاب ریاض کے بائیں ہاتھ پر سری لنکا کے فاسٹ بالر دشمنتا چمیرا کی گیند لگی۔