فلم ”شور شرابہ“ کی تکنیکی معاونت کیلئے ماہرین بھارت سے آئینگے : سہیل خان
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ ”شورشرابہ“ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جس کی تکنیکی معاونت کے لئے لوگ بھارت سے آرہے ہیں ۔ مہیش بھٹ کے ساتھ کو پروڈکشن یہ سوچ کر ہی شروع کی تھی کہ میں نے اپنی فلم اور سینما انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنی ہیں۔ آج سینما انڈسٹری جس مقام پر کھڑی ہے اس کا کریڈٹ ہمارے ادارے کو جاتا ہے کیونکہ ہم نے ” جنت “، ”گینگسٹر“ ، ”دی کلر“ ،”راز ٹو“ جیسی فلموں کی نمائش پاکستان میں ممکن بنائی۔ ”شور شرابہ “ جولائی میں سیٹ کی زینت بننے جارہی ہے ۔بولی وڈ سے ڈائریکٹر اور کیمرہ مین کی خدمات حاصل کی ہیں۔ مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے ،فلمساز ہونے کی حیثیت سے وہی کروں گا جو اچھا لگے گا۔