• news

سلمان خان کیخلاف باڈی گارڈ قتل کی تحقیقات

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کیخلاف قائم ہٹ اینڈ رن کیس میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو دوسرے پہلو سے تحقیق کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ہیمنت پٹیل کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو پولیس کی جانب سے فراہم کردہ باڈی گارڈ رویندر پٹیل اس کیس کا ایک اہم گواہ تھا تاہم انکی پراسرار حالات میں موت کی تحقیقات نہیں کی گئی۔ آئندہ ہفتے ممبئی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہونےکا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن