سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز‘ سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کیلئے سر جوڑ لئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سیری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کےلیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ زمبابوے کےخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کیلئے اظہر علی (کپتان)، احمد شہزاد، ایم حفیظ، بابر اعظم، ایم رضوان، سرفراز احمد، انور علی، یاسر شاہ، جنید خان، شعیب ملک، اسد شفیق، عماد وسیم، عمران خان، عمر اکمل، بلاول بھٹی، حماد اعظم، یونس خان، سمیع اسلم، مختار احمد، احسان عادل، سمیع اسلم، راحت علی، سعد نسیم کے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ حارث سہیل اور وہاب ریاض کی ون ڈے ٹیم میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔