فیفاکی صدارت سے تحریری استعفیٰ نہیں دیا: سیپ بلاٹر
زیورخ (سپورٹس ڈیسک ) فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کہا ہے کہ انہوں نے تحریری طور عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے ۔ فیفا پر کرپشن کے الزامات لگے ہیں اور کیس کے ختم ہونے تک صدارت نہیں چھوڑ سکتا۔ آئندہ الیکشن تک فیفا صدر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔