بلوچ نوجوان سمجھ گئے انہیں اکسایا جا رہا تھا‘ ہتھیار پھینکنے والوں و پندرہ لاکھ تک امداد دینگے : کمانڈر سدرن کمانڈ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے امن کو فوقیت دی، بلوچستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ نوجوانوں کو پتا چل رہا ہے کہ ان کو اکسایا جا رہا تھا۔ ٹی 20 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف سی اور پولیس نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ ایسے مواقع بلوچستان میں حالات بہتر ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ سب کو پیغام ہے امن سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ پہاڑوں پر جانے والے واپس آ جائیں لڑائی سے فائدہ نہیں۔ خوشحالی ہمارا حق ہے، نوجوانوں نے ہتھیار پھینکنا شروع کر دیئے ہیں لڑائی ترک کرنے والوں کو فی کس 5 سے 15 لاکھ امداد دی جائے گی۔ آپ پہلے ہی آزاد ہیں اس پیکج کا فائدہ اٹھائیں، لڑائی کرنے والوں کو واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں، امن برباد کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ کسی کو خوشحالی چھیننے نہیں دیں گے۔ دہشت گردوں اور مشکوک عناصر کی 1135 پر اطلاع دیں ایسا کیا جائے کہ دہشت گرد کوئٹہ آتے ہوئے ڈریں عوام کا شکریہ کہ اس نے ڈر کو ٹھکرا کر اس ایونٹ میں شرکت کی۔
کمانڈر سدرن کمان