لال مسجد آپریشن میں بچ جانیوالی2 بچیوں کی شجاعت سے ملاقات
لاہور (خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز سے لال مسجد آپریشن سے پہلے بچ جانے والی بچیوں نے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ خبیب فاﺅنڈیشن کے ٹرسٹی زبیر احمد خان انکے ساتھ تھے جو فاﺅنڈیشن میں زیرتعلیم ان بچیوں آرزو اور آمنہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ دونوں بچیاں لال مسجد کی ان طالبات میں سے ہیں جن کی کفالت کی ذمہ داری چودھری شجاعت حسین نے اٹھائی تھی اور پچھلے آٹھ سال سے انکی کفالت کررہے ہیں۔ ان سے رمضان المبارک میں ملاقات کیلئے یہ بچیاں خصوصی طور پر سرگردھا سے اسلام آباد آئی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے بچیوں کو عیدی اور تحائف دئیے۔ بچیوں نے اپنے ہاتھ سے بنائے گلدستے اور عید کارڈ انہیں پیش کئے۔
ملاقات