ایان کی درخواست ضمانت پر کسٹمز حکام کو دوبارہ نوٹس، کراچی میں اکاﺅنٹ کی رقم ضبط
لاہور + کراچی (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر کسٹم حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو ایان علی کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ ایان علی کےخلاف سیاسی دباﺅ پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیاگیا۔ ایان علی نے رقم سمگل نہیں کی۔ ایان علی مسافر کی تعریف پر پورا نہیں اترتی کیوں کہ اسکے پاسپورٹ پر ایگزٹ کی مہر لگی نہ ہی اس نے دبئی روانگی کے لئے بورڈنگ کارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر جھوٹا مقدمہ درج کیا اور ابھی تک مقدمہ کی تفتیش بھی مکمل نہیں کی لہذا ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ کسٹم کے وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے کسٹم حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر 29 جون کو جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری طرف ایف بی آر نے کراچی میں ایان علی کے بنک اکا¶نٹ کی رقم ضبط کر لی۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق اکا¶نٹ میں سے 35 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ یہ رقم ایان علی کے ذمہ واجب الادا انکم ٹیکس میں ایڈجسٹ کر لی جائے گی۔ کارروائی ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے کی۔
ماڈل ایان علی