• news

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پہلا مرحلہ جمعہ کو مکمل ہوگیا۔ بڑی تعداد میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اور 30 جون کو ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 6جولائی کو جاری کی جائے گی ‘ پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی

ای پیپر-دی نیشن