زرداری سے دوستی کے باعث انکے افطار ڈنر میں شرکت کی‘ فضل الرحمن
اسلام آباد (محمد نواز رضا، وقائع نگار خصوصی) جمعےت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ ”مےں نے آصف علی زرداری سے دوستی مےں ان کے عشائےہ مےں شرکت کی جب کہ مےں نے خود اپنے ہاں کچھ دوستوں کو افطار ڈنر پر مدعو کر رکھا تھا روزہ افطار کرنے ہی والا تھا کہ ٹی وی چےنلوں پر آصف علی زرداری کے ڈنر مےں شرکت سے انکار کا ٹکر دےکھا تو مےں کچھ دےر کے لئے زرداری ہاﺅس آگےا مےں ےہ تاثر نہےں دےنا چاہتا تھا اس مشکل وقت مےں ان کے افطار ڈنر مےں شرکت سے انکار کر دےا البتہ مےں ان سے استفسار کےا تھا کہ فوج کے بارے بیان دےنے کی ضرورت کےوں پےش آئی۔ وزےراعظم محمد نواز شرےف نے بھی ملاقات منسوخ کر دی تھی تاہم ان سے کوئی تفصےلی بات نہےں ہوئی ان سے کہا کہ اس بےان کے بعد عجلت مےں افطار ڈنر کی کی کےا ضرورت تھی انہےں بھی دوستوں کو امتحان مےں نہےں ڈالنا چاہےے تھا مشاورتی اجلاس کے حوالے سے خاموشی طاری ہوگئی تھی مےں تو افطار سے ڈنر سے تراوےح پڑھنے کی وجہ سے جلدی اٹھ آےا انتخابی دھاندلی کے بارے میں قائم عدالتی کمیشن سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے تحفظات کا اظہار کےا تھا ۔ دونوں اعلیٰ فورم نے کمیشن کے قےام کو کو ماورائے آئین قرارد ےا ۔ مگر دانشوروں کے فورم سے تحفظات کے اظہار کا کوئی نوٹس نہےں لےا گےا ۔ انہوں نے ےہ بات پا رلیمنٹ ہاﺅس کی مسجد مےں امام مسجد کے ”حجرے “ مےں نوائے وقت سے خصوصی بات چےت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اےشائی ممالک کی معےشت اسی صورت مےں مستحکم ہو سکتی ہے وہ چےن کے ساتھ ملکر اپنا عالمی بنک بنائےں اور ڈالر کی معےشت سے باہر نکل آئےں مغربی ممالک پاکستان کو کسی صورت اپنے شکنجے سے باہر نکلنے نہےں دےں گے امرےکی صدر اوباما نے چےنی صدر سے سے جو انداز تخاطب اختےار کےا ہے وہ کسی صورت بھی امرےکی صدر کے شاےان شان نہےں تھا۔ انہوں نے اےک سوال کے جواب مےں کہا صوبہ سندھ میں دیوبندی، بریلوی کو لڑانے کا خطرناک کھےل کھےلا جا رہا ہے۔ انتظامی افسر اس میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔یہ افسران دونوں مسالک میں جھنڈا ، بینرز ، جلوسوں کو بنیاد بنا کر ان میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر تے ہیں ۔ بعض اوقات تو ایک مسلک کے لوگوں کو دوسرے مسلک کے بینر پھاڑنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ انتشار پیدا ہو۔حکومت کو بروقت اس معاملے کا نوٹس لینا چاہےے تاکہ مسئلہ شدت اختیار نہ کر جائے۔ خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف وہاں کی اپوزیشن جماعتیں اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔
فضل الرحمن