• news

پشاور: معمولی تکرار پر پولیس اہلکار اور اسکے باپ کی فائرنگ، 4 بہنیں جاں بحق

پشاور (بیورو رپورٹ) ہشت نگری کے علاقہ کچی محلہ میں معمولی تکرار پر پولیس اہلکار نے والد کی مدد سے اپنے ہمسایوں کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 بہنیں جاں بحق جبکہ 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سردخانے منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق چاروں خواتین کو مبینہ طور پر پولیس اہلکار کے زیرانتظام چلنے والے جوئے کے اڈہ کی شکایت کرنے پر قتل کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن