• news

بے گناہ لوگوں کی ہلاکت حکومت اور اداروں کی نااہلی ہے، جلد کراچی جائونگی: ریحام خان

سیالکوٹ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بے گناہ لوگوں کی ہلاکت حکومت اور اداروں کی نااہلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد کراچی جاؤں گی۔ لوگوں کو اپنے بچوں کی طرح دوسروں کے بچوں کی بہتری کا بھی سوچنا چاہئے۔ وہ ایس او ایس ویلیج، افطار ڈنر اور میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار، عثمان ڈار، عامر اور دیگر کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر میں کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور معزرین سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال کے شہر آ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے خواب دیکھا جو پاکستان کی شکل میں معرض وجود میں آیا جبکہ میرا خواب ہے کہ پاکستان کے سب بچے سکولوں میں جائیں۔ سیالکوٹ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بہت کچھ کیا ہے میری خواہش ہے کہ سیالکوٹ کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی تعلیم اور یتیم بچوں کی پرورش کیلئے کام کریں۔ تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور ہمیں ان کا حق انہیں دلانا چاہئے۔ بچے قوم کے معمار ہیں ہمیں اپنے مستقبل کی بہتری کیلئے ہر ممکن کام کرنا ہو گا۔ قبل ازیں ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بتدریج بگڑ رہے ہیں اور ہمیں ان کی بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن