• news

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دھماکے میں جاں بحق کشمیری مجاہد کی میت پہلی بار واپس کردی، آزاد کشمیر میں سپردخاک

راولا کوٹ (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں عدالت لے جاتے ہوئے بھارتی فوج کے زیر حراست بم دھماکے میں جاں بحق کشمیری مجاہد کا جسد خاکی بھارت کی جانب سے واپس کئے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں سپردخاک کردیا گیا۔ وحید نور خان کی نماز جنازہ میں 5ہزار افراد نے شرکت کی۔ آزاد کشمیر کے سینئر عہدیدار حامد مغل نے بتایا کہ ایساپہلی بار ہوا ہے کہ بھارت نے کشمیری مجاہد کا جسد خاکی واپس کیا ہے، وحید نور خان کو 6سال قبل بھارتی فورسز نے سرحد کراس کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا وحید نور خان نے کشمیر کی آزادی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ان کی شہادت نے کشمیری مجاہدین کو نئے جذبے سے سرفراز کیا ہے، ہم بھارت کی واپسی تک لڑتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن