مسلم لیگ ن پاکستان کے استحکام اور دفاع کی ضامن ہے: چودھری واحد
فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137 شاہدرہ کے رہنما چودھری واحد احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان سے آمریت کے خاتمے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے جانثاروں کی قربانیاں بھی تاریخ کا حصہ ہیں۔ حکومت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دے کر عوام دوستی کا عملی نمونہ پیش کر رہی ہے۔ چودھری واحد احمد نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور بلدیاتی الیکشن سیل کے انچارج میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔