• news

سیاستدان کڑا وقت آنے پر جدہ جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فلک شیر

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے ممبر وپارٹی ٹکٹ ہولڈر حاجی فلک شیر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کیساتھ ساتھ ملکی خودمختاری کیلئے بارش کے پہلے قطرے کا کردارادا کرنے اور آمریت کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑی ہے شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو آمر کے آگے گھٹنے ٹیکنے کی بجائے شہادت کے منصب کو قبول کرلیا مگر آج کے سیاستدان کڑا وقت آنے پر جدہ کو ترجیح دیدیتے ہیں مگر عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے لب کشائی نہیں کرتے ان خیالات کااظہارانہوں نے جنڈیالہ شیرخان میں عہدیداروں کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ملک سے بھاگنا پیپلزپارٹی کا شیوا نہیں ہے بلکہ ملک دشمنوں کے آگے کھڑے ہوکر مقابلہ کرنا پیپلزپارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی شان ہے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیںگے ۔

ای پیپر-دی نیشن