نارنگ منڈی میں گیسٹرو سے4 بچوں کی ماں جاں بحق
نارنگ منڈ ی (نامہ نگار) نواحی گاﺅں دودھے میں چار بچوںکی ماں گیسٹرو کے مرض کے باعث جاں بحق ہوگئی جبکہ گیسٹرو نے پورے علاقے میں پریشان کن صورتحال پیدا کر رکھی ہے۔ محنت کش کسان محمد حسن کی بیوی کو گیسٹرو کے باعث لاہور ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واضح رہے نارنگ منڈی وگردونواح میںگیسٹرو نے شدت اختیار کر لی ہے بچے بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق موسم گرما میں بداختیاتی سے یہ مرض لاحق ہو جاتا ہے۔
گیسٹرو