• news

اوباما انتظامیہ فلسطینیوں خصوصاََ بچوںپر ہونیوالے اسرائیلی مظالم بند کرائے: امریکی کانگرس

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی کانگریس کے ایک وفد نے اوباما انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم بالخصوص بچوں کے خلاف تشدد کو رکوانے کے لئے صیہونی حکومت پر دباﺅ ڈالے۔ مذکورہ وفد نے اس سلسلے میں سیکرٹری خارجہ جان کیری کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جنہیں رکوایا جائے۔ مراسلے میں صہےونی حکومت کی طرف سے فلسطینی بچوں کی گرفتاریوں، حبس بےجا اور جیلوں میں تشدد جیسی جسمانی اذیتوں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ دس برسوں کے دوران بارہ سے سترہ سال کی عمر کے 7 ہزار بچوں پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ طریقے سے ظلم کیا ہے جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے جس پر توجہ دی جائے۔
کانگرس ونہ

ای پیپر-دی نیشن