بھارتی نژاد گورنر بوبی بھارتیوں کے نشانے پر، انٹرنیٹ پر مذاق اڑایا جارہا ہے
نیو یارک (بی بی سی) امریکی ریاست لوئیزیانا کے بھارتی نژادگورنر بوبی جندال کے آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے اعلان پر انٹرنیٹ پر ان پر خوب مذاق آڑیا جا رہا ہے اور مذاق کرنے والوں میں اس زیادہ ہندوستانی شہری ہیں۔ بوبی جندال نے اپنی مہم کا آغاز اس بات سے کیا ہے کہ امریکہ میں سب کی ایک جیسی پہچان ہونی چاہیے اور انھیں یہ بات پسند نہیں کہ امریکیوں کو ان کی نسل یا دولت سے پہچانا جائے۔ بوبی جندال کی انتخابی مہم متعارف کرواتے ہی ٹوئٹر پر #BobbyJindalisSoWhite مقبول ہونا شروع ہوگیا۔ اس ہیش ٹیگ کا لفظی مطلب ’بوبی جندال اس قدر سفید فام ہیں‘ ہے اور اسے طنزیہ انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ لوگوں نے ان کی تقریر اور مبینہ طور پر اپنی بھارتی وراثت اور شناخت سے دور ہونے کی کوشش پر مزاحیہ تنقید کی۔لوگوں نے اس بات کا بھی مذاق اڑایا کہ انھوں نے اپنی مہم میں ان لوگوں کے امریکہ نقل مکانی کرنے کی مخالفت کی جو کہ آ کر ’ہماری آزادی کو استعمال کر کے ہماری ہی آزادی پر ضرب لگائیں۔ان کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کر کے امریکہ آنے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ ہماری روایات، اور زبان سیکھنے کے لیے تیار ہوں اور محنت کرنے کے لیے بھی رضامند ہوں۔ صدارتی امیدوار بوبی جندال نے اپنی تقریر کا آغاز ان الفاظ سے کیا ’44 سال قبل ایک نوجوان جوڑا جس نے پہلے کبھی ہوائی جہاز میں سفر بھی نہیں کیا تھا، انھوں نے اپنا گھر چھوڑا ایک ایسی جگہ جانے کے لیے جس کا نام امریکہ ہے۔ JindalisSoWhite ہیش ٹیگ کا آغاز بھارتی نڑاد امریکی مزاحیہ اداکار ہری کوندابلو نے کیا اور پھر معروف مزاحیہ اداکار اسے استعمال کرنے لگے۔