• news

بھارتی چائے فروش نے بنک سےکیس جیت لیا ‘عدالت کا راجیش کے9200 روپے بمعہ سود لوٹانے کا حکم

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی چائے فروش راجیش سکرے نے بھارت کے بڑے بینک کے خلاف کیس جیت لیا۔ راجیش کے سٹیٹ بینک آف انڈیا میں 20 ہزار روپے تھے جس میں سے اس نے 10800 نکلوا لئے مگر جب وہ اگلی بار اے ٹی ایم گیا تو کوئی رقم نہیں تھی جس پر اس نے بینک برانچ سے رابطہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بینک نے اس کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد راجیش نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔عدالت نے بینک کو راجیش کے 9200 روپے بمعہ سود لوٹانے کا حکم دیا۔اس کے پاس وکیل کی فیس نہیں تھی، اس لئے اسے خود ہی اپنی وکالت کرنا پڑی۔ کیس کی کئی سماعتیں ہوئیں اور بینک اپنے دعوے کہ راجیش نے رقم نکلوا لی تھی، کو ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے بینک کو راجیش کے 9200 روپے بمعہ سود لوٹانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی 10 ہزار روپے پریشانی دینے اور 2 ہزار روپے عدالتی اخراجات کی مد میں ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
بھارتی کیس جیت لیا

ای پیپر-دی نیشن