کرپشن سکینڈل:ہنڈراس میں ہزاروں افراد کا صدر کیخلاف مظاہرہ‘استعفے کا مطالبہ
ٹیگوسی گالپا(اے پی پی)ہنڈراس میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر آکر صدر کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین نے کرپشن کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے اور حکومت سے 200ملین ڈالر کے کرپشن سکینڈل پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ صدر ہرناڈیز نے مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن سے اس معاملے پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔تاہم اپوزیشن ارکان ایک آزاد خود مختار کمشن کے مطالبے پر بضد ہیں ۔
ہنڈوراس