جاپان بھارت میں شمسی توانائی کے شعبے میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
نئی دہلی (اے پی پی) جاپان بھارت میں شمسی توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی حکومت نے 2022 تک سورج کی روشنی سے 100 گیگاواٹس بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بھارت بڑے پیمانے پر شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اور جاپان سافٹ بینک کی طرف سے اس شعبے کے لیے 20 ارب ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری سے ا±س کے منصوبوں کو بڑی تقویت ملی ہے۔ جاپان کے سافٹ بینک کے سربراہ میسیوشائی سان نے بتایا کہ بھارت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن سکتا ہے۔ سافٹ بینک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں شمسی توانائی کے شعبے میں کم ازکم 20 گیگا واٹس بجلی پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔
بھارت/جاپان