• news

جنوبی کوریا میں مرس وائرس پر قابو پانے کیلئے قانون سازی

سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا نے مرس وائرس کے سدباب کے لیے با قا عدہ قانون سازی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس قانوںکے تحت احتیاطا طبی نگرانی اور مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے سے متعلق سخت ضوابط اور بیماری سے متعلق کیے گئے اقدامات کو تسلیم نہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جا ئیگی۔ پارلیمان میں منظور کیے گئے اس قانون کے تحت اس وائرس سے متاثرہ ایسے افراد جنہوں نے حکام سے جھوٹ بولا یا درست معلومات فراہم نہ کیں انہیں اس نئے قانون کے مطابق 2 برس تک قید یا 20 ملین وان جرمانہ ادا کرنا پڑیگا۔

ای پیپر-دی نیشن