• news

پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق

پشاور(بیورو رپورٹ) پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر بالو خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو دوست جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا۔ تھانہ بڈھ بیر پولیس کے مطابق گزشتہ شب بالو خیل پایان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہ چلتے دو دوست شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے بتایا جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت فرید اللہ ولد عبداللہ اور نثار ولد آفتاب ساکنان بالوخیل سے ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن