• news

تمباکونوشی نوجوان خواتین میں چھاتی کے کینسرکا خطرہ بڑھادیتی ہے، تحقیق

ٹوکیو(صباح نیوز)ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکپن میں ہی سگریٹ نوشی کرنے والی نوجوان خواتین میں ہی دیگر کے مقابلے میں چھاتی کے کینسر کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں۔جاپان میں شائع ہونے والے طبی جریدے جرنل کینسر سائنس میں توہوکو یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف میڈیسن کی شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین نے 1997 سے 2007کے دوران سیکڑوں خواتین کے روزمرہ معمولات اور ان کی عادات کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے دوران ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ 21 برس کی وہ نوجوان خواتین جنہوں نے لڑکپن میں ہی سگریٹ نوشی شروع کردی تھی ان میں چھاتی کے کینسر کے باعث ہلاک ہونے کے خدشات دیگر خواتین کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ تھے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں خواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن جاتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن