• news

این اے 98مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، 122کی سماعت کل ہو گی

لاہور (آئی این پی) الیکشن ٹربیونل این اے 98مبینہ دھاندلی کیس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج پیر کو سنائے گا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 98سے پیپلز پارٹی کے امتیاز صفدر وڑائچ نے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق محمود کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ علاوہ ازیں الیکشن ٹربیونل میںاین اے 122مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کل منگل کو ہو گی اورسردار ایاز صادق کے وکلاء اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن