یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان حتمی فیصلہ وزیر خزانہ کل کرینگے
اسلام آباد (صباح نیوز) آئندہ ماہ یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے برقرار رہنے کا امکان ہے، نئی قیمتوں سے متعلق اوگرا آج سمری حکومت کو بھجوائے گی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا رجحان ہے جس کی وجہ سے آئندہ ماہ کے لئے بجلی کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئی قیمتوں کے بارے میں حتمی فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کل کریں گے۔