• news

آئی ایم ایف کا دبائو: ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کے لئے سبسڈی ختم کرنے پر غور

اسلام آباد (خبرنگار) آئی ایم ایف کی طرف سے دبائو پر حکومت نے صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے قسط کی منظوری دیتے ہوئے سبسڈی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزارت خزانہ نے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ حکومت لائف لائن صارفین کو قریباً 100ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ ماہانہ 200یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے جسے ختم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے قسط جاری کرتے وقت توانائی شعبے میں اصلاحات اور سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن