• news

اسلام آباد میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن : تحریک انصاف کا ترمیمی بل سینٹ میں پیش کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے لئے ترمیمی بل سینٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ترمیمی مسودہ تیار کر لیا ہے۔ سینیٹر نعمان وزیر 6 جولائی کو دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ترمیمی بل سینٹ میں پیش کریں گے۔ تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے حوالے سے دیگر جماعتوں سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومت کا تیار کردہ ترمیمی مسودہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے ذریعے سینٹ میں بھیج دیا گیا ہے جس پر 6 جولائی کو بحث ہونی ہے۔
ترمیمی مسودہ

ای پیپر-دی نیشن