• news

کراچی میں پرتشدد واقعات جاری ، حساس ادارے کے ملازم سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کو فائرنگ کے واقعات میں حساس ادارے کے ملازم سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بروہی چوک پر مسلح افراد نے 25 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کا مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم واقعہ گینگ وار کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے۔ ادھر طارق روڈ پر گھر میں اکیلا رہنے والا حساس ادارے کا ملازم 60 سالہ اظہر پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ اس کی دو تین دن پرانی لاش گھر سے ملی پولیس تفتیش کررہی ہے۔ سپر مارکیٹ لیاقت آباد میں فائرنگ سے 25 سالہ نزاکت، اتحاد ٹاﺅن میں 60 سالہ امین عطاری، پیرآباد میں 22 سالہ احسن زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف گلزار ہجری کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں مبینہ طورپر ناخلف بیٹے نے باپ کو چھری کے وار اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ افسوس ناک واقعہ افطار کے بعد ہوا جس کے بعدمقتول 50 سالہ احسن شفیق کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسِپتال پہنچایا گیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے10 ملزموں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے2 مبینہ دہشتگرد بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 2 کلاشنکوف اور4 پستول برآمد کر لی۔
کراچی

ای پیپر-دی نیشن