• news

فلوریڈا سے چھوڑا گیا خلائی راکٹ کچھ دیر بعد ہی تباہ

فلوریڈا (رائٹرز) فلوریڈا سے عالمی خلائی سٹیشن کیلئے اڑنے والا سپس ایکس فالکن 9 راکٹ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی تباہ ہوگیا۔ ناسا حکام کے مطابق کارگو کارگو خلائی راکٹ نجی کمپنی کے اشتراک سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے بھیجا جا رہا تھا جس میں خلابازوں کیلئے سامان اور دیگر آلات بھیجے جا رہے تھے۔ فوری طور پر راکٹ تباہ ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔امریکی کمپنی سپیس ایکس کی خلا میں راکٹ بھیجنے کی یہ تیسری کوشش ہے جو ناکام ہوئی۔ اس سے قبل جنوری اور اپریل میں بھیجا گیا راکٹ بھی سمندر میں گر گیا تھا۔ کمپنی کے مبصر نے کہا یہ راکٹ سپر سونک رفتار تک پہنچ گیا تھا لیکن اس سے پہلے کہ رسد لے جانے والا جہاز راکٹ سے الگ ہونے اور مدار میں داخل ہونے کے مرحلے میں پہنچتا کسی وجہ سے کچھ ہوا اور وہ تباہ ہو گیا۔ جوناتھن آموس کا کہنا ہے اگر یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا تو یہ راکٹ کے موجودہ نظام میں انقلاب برپا کر سکتا تھا۔

خلائی راکٹ تباہ

ای پیپر-دی نیشن