• news

الطا ف حسین آج پارٹی ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب اراکین تنظیمی شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داروں کا اہم اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ اجلاس سے الطاف حسین خطاب کریں گے۔ اجلاس لال قلعہ گراﺅنڈ میں ہوگا جس میں حق پرست ارکان سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، ایلڈرز ونگ، شعبہ خواتین، اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن اور ریذیڈنٹس کمیٹیوں سمیت ایم کیو ایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن