• news

”سندھ ایل این جی خود استعمال، گیس پنجاب کو مہیا کرے“: وزارت پٹرولیم کی خط میں پیشکش

اسلام آباد (راجہ عابدپروےز/ خبرنگار) پاکستان مےں اےل اےن جی کی درآمد کے حوالے سے پےچےدگےوں مےں مزےد اضافہ ہوگےا ہے۔ وزارت پٹرولےم نے اےل اےن جی پنجاب تک لانے کے بجائے سندھ کوخط لکھ کر پےشکش کی ہے وہ اےل اےن جی خود استعمال کرلے جبکہ سندھ سے نکلنے والی گےس پنجاب کو مہےا کرے۔ وزارت پٹرولےم نے خط مےں مزےد لکھا ہے کہ کےونکہ ساحل سمندر سے اندرون سندھ اور کراچی تک گےس پائپ لائن نیٹ ورک موجود ہے جس کی وجہ سے ےہ گےس آسانی سے سندھ کے علاقوں تک پہنچائی جاسکتی ہے جبکہ سندھ سے نکلنے والی ملکی گےس جوکہ سوئی سدرن گےس پائپ لائن نیٹ ورک کے ذرےعے پہلے ہی پنجاب سے منسلک ہے اور اس پر اےل اےن جی کا اضافی بوجھ بھی نہےں پڑے گا پنجاب کو مہےا کی جائے۔ ذرائع کے مطابق جواب مےں سندھ حکومت نے ٹےرف کے فرق سمےت پنجاب کو زےادہ گےس دےنے کی صورت مےں صوبے مےں ذخائر مےں ہونے والی تےزی سے کمی کے نقصان کے ازالے پر مشتمل مےکنزم پےشگی طے کرنے کی شرط لگا دی ہے۔ دوسری طرف اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ کے پاس یہ اختیار بھی موجود ہے کہ وفاق کی اس تجویز کو تسلیم کرے یا مسترد کر دے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کا موجودہ بےان بھی سندھ کی گےس بند کرنے کے حوالے سے تھا کہ اگر سندھ گےس کی سپلائی بند کردے تو ملک بند ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ خیبر پی کے، بلوچستان اور سندھ قدرتی گےس کی ضرورےات کے حوالے سے خود کفےل ہےں جبکہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں سب سے زےادہ گےس استعمال ہوتی ہے اور سب سے کم گےس نکلتی ہے ، جس کی وجہ سے پنجاب کو دوسرے صوبوں سے گےس درآمد کرنا پڑتی ہے۔
وزارت پٹرولیم خط

ای پیپر-دی نیشن