• news

نوازشریف دل بڑا کریں مسلم لیگی دھڑوں کو اپنے ساتھ ملا لیں: اعجا زالحق

اسلام آباد (آن لائن) رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی پی پی کے پچھلے پانچ سال پاکستان کی تاریخ کے بدترین سال تھے۔ نواز شریف دل بڑا کریں اور مسلم لیگی دھڑوں کو اپنے ساتھ ملا لیں۔ افغانستان میں طالبان کا اقتدار میں آنا پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ایک انٹرویو میں اعجاز الحق کا کہناتھاکہ جمہوریت دراصل قانون، آئین اور احتساب کی بالادستی کا نام ہے۔ اگر امیر اور غریب کے لئے الگ الگ قانون ہو گا تو پھر جمہوریت کس بات کی رہ جائے گی۔ پی پی پی کے اقتدار پچھلے پانچ سال پاکستان کی تارتخ کے بدترین سال تھے۔

ای پیپر-دی نیشن