• news

آرمینیا میں بجلی مہنگی کرنے کیخلافمظاہرے جاری، صدر کا نظر ثانی کا وعدہ

یروان (اے پی پی) آرمینیا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شدید عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری جبکہ صدر سریز سارک سیان نے بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ پیر سے بجلی کی قیمتوں میں تقریباً22فیصد اضافے کے بعد عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ مظاہرین نے دارالحکومت یروان میں ایک اہم شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے اور وہ مطالبہ کررہے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ واپس لیا جائے۔
آرمینیا

ای پیپر-دی نیشن