داعش نے” خلافت“ کے اعلان کے بعد ایک برس میں 3 ہزار افراد قتل کئے : بم دھماکہ 3 ہلاک
دمشق (اے ایف پی) داعش نے جب سے ”خلافت“ کا اعلان کیا ہے ایک برس کے دوران اسکے جنگجوﺅں نے 3 ہزار افراد کو قتل کیا ہے۔ 29 جون 2014ءسے لیکر 29 جون تک انسانی حقوق تنظیم نے یہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ ان میں 1787 شہری، 74 بچے شامل ہیں ادھر دمشق میں مارٹر حملے میں 3 افراد ہلاک 12 زخمی ہوگئے۔