• news

چین: فوجیان میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 9کان کن ہلاک

بیجنگ (اے این این) چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں ایک غیر رجسٹرڈ کوئلے کی کان میں دھماکہ سے 9کان کن ہلاک ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق 12چینی شہریوں نے صوبہ فوجیان کے ضلع یانگ ڈنگ کے گاﺅں ونڈونگ میں ایک غیر رجسٹرڈ کوئلے کی کان میں کھدائی شروع کی جس دوران دھماکے سے 9مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ تین جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
کان/ دھماکہ

ای پیپر-دی نیشن