• news

وفاقی بجٹ کیخلاف احتجاج، کاروباری برادری نے رابطے شروع کر دئیے

کراچی (صباح نیوز) وفاقی وزارت خزانہ کی آل چیمبرزآف کامرس کے نشاندہی شدہ بجٹ اناملیزکودور کرنے میں عدم دلچسپی پرملک بھرکے چیمبرزآف کامرس سیخ پا ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مختلف چیمبرزآف کامرس اورتجارتی وصنعتی انجمنیں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے رویے کے خلاف سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیارکرنے پرمتفق ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرسید اشہد مشہدی اور کراچی چیمبرآف کامرس کے صدرافتخاروہرہ نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت ملک گیر احتجاج وہڑتال کے لیے روابط کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو ہی دونوں چیمبروں کے صدور کے درمیان طویل دورانیے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ طے پایا کہ ملک بھر کے چیمبرزآف کامرس، تجارتی وصنعتی انجمنوں اور ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں کو مکمل اعتماد میں لیتے ہوئے ملک گیراحتجاج یا ہڑتال پراتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن