• news

شاہدرہ اورگردونواح میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، عوام سراپا احتجاج

فیروز والہ (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے میں پانی کا بحران بڑھنے پر شہریوں نے واسا کے خلاف احتجاج کیا شہریوں کے مطابق شاہدرہ کے اکثر ٹیوب ویل خراب اور بند رہتے ہیں جس کی وجہ سے شہری پانی کو ترس جاتے ہیں بعض ٹیوب ویلوں سے صاف پانی کی بجائے گندا پانی آتا ہے بدبو دار ہونے کی وجہ سے شہری پانی استعمال نہیں کرتے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں صاف پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جائے بلاوجہ ٹیوب ویلوں کی بندش کرنے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن