• news

حضرت فاطمۃ الزہرا ؓکی سیرت مائوں کیلئے رول ماڈل ہے: پیر کبیر علی شاہ

لاہور(پ ر) سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف پیر سید محمد کبیر علی شاہ الگیلانی مجددی نے خیابان چورہ شریف میں سیرت فاطمۃ الزہرا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا بتولؓ کی سیرت آج کی مائوں اور بہنوں کے لئے ماڈل رول کی حیثیت رکھتی ہے، آپؓ کی ولادت باسعادت زمانہ کی عظیم دولت مند ماں سیدہ خدیجہ الکبریؓ کی آغوش مبارک میں ہوئی اور امام المرسلین رب کائنات کے محبوبؐ کی بیٹی بنی ، آپؓ کو دنیا کی تمام تر آسائشیں حاصل رہیں مگر یکدم فاقہ کشی کے حالات بھی دیکھنے کو ملے جب آپ کے کریم والدگرامیؐ پرکفار مکہ نے ظلم وزیادتی کرنا شروع کی، آپؓ نے اپنی ازدواجی زندگی پانی کی مشکیں اٹھا کر گزاری اور چکی پیس کر اپنے بچوں کو پالا، جس کی آج کے ماڈرن دور میں کہیں بھی کوئی مثال نظر نہیں آتی، آج نبی پاکؐ کے غلام جو رب کائنات کی وحدانیت پر ایمان قولی رکھتے ہیں اور اپنے بچوں کی شادیوں پر جہیز میں کاروں، کوٹھیوں اور طلائی زیورات کا مطالبہ کرتے ہیں وہ آج اپنے محبوب آقا سرور کائنات ؐ کی محبوب بیٹی حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرہ بتولؓ کے جہیز مبارک کو دیکھتے ہوئے سبق سیکھیں، قوم کی مائیں ، بہنیں فاطمۃ الزہرا ؓ کی اقتداکر کے نارِ جہنم سے بچ سکتی ہیں، کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ رمضان کریم اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لئے رحمتوں اور برکتوں کا عظیم مہینہ ہے جو کہ ہمارے لئے ایک ریفریشر کورس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن