عید پر 23 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلویز نے عیدالفطر پر 23 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا 30 ہزار مسافروں کو سہولت حاصل ہ گی عید آپریشن 11جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق 11جولائی سے 16جولائی تک کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی روزانہ ایک، ایک ٹرین چلے گی۔ 15جولائی کو کوئٹہ سے راولپنڈی اور کراچی سے پشاور، 17جولائی کو راولپنڈی سے ملتان اور پشاور سے لاہور، 20جولائی کو ملتان سے کراچی ایک،ایک ٹرین چلے گی، جبکہ 20جولائی سے 22جولائی تک روزانہ کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی ایک، ایک ٹرین چلے گی۔