رمضان اور اتوار بازاروں میں مہنگائی کم نہ ہو سکی، انتظامیہ بے بس، روزہ دار پانی سے افطاری پر مجبور
لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ اتوار اور رمضان بازاروں میں قیمتیں کنٹرول میں رکھنے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں رمضان کے دوسرے اتوار قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا صرف چند پھل 100 روپے کلو سے کم میں دستیاب ہیں باقی پھلوں کی قیمتیں 150 سے 250 روپے کلو تک جا پہنچی ہیں انگور سندر خانی کی قیمت جو گزشتہ اتوار 232 روپے کلو تھی اس اتوار 55 روپے اضافہ 287 روپے کلو مقرر کی گئی تھی سیب کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے اور نیوزی لینڈ کا سیب 18 روپے کے اضافہ سے 266 روپے کلو تک جا پہنچا شہری پریشان ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پھل کیسے کھلائیں کیونکہ ہر پھل کی قیمت ان کی قوت خریداری سے باہر ہو چکی ہے۔ وی آئی پی رمضان اور اتوار بازار شادمان کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے غیر ضروری اشیاء پلاسٹک کے برتن، کپڑے اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانیں اتوار بازار میں بڑی تعداد میں لگوا دی گئیں شہریوں نے اس صورتحال پر شدید اعتراض کیا اور ڈی سی او لاہور سے شادمان بازار کا دورہ کرنے کی اپیل کی گزشتہ روز اتوار میں سیب میدانی 6 روپے اضافے سے 112 کالا کولو، پاکستانی 7 روپے اضافہ سے 162 کالا کولو ایرانی 3 روپے اضافہ سے 158 سیب سفید 3 روپے اضافہ سے 110 سیب امری 4 روپے اضافہ سے 99 آڑو سپیشل 7 روپے اضافہ سے 162 آرڑو دوئم 16 روپے اضافہ سے 102، آم سندھڑی 16 روپے اضافہ سے 106، آرم سہارنی 4 روپے اضافہ سے 64 آم دوسہری 6 روپے اضافہ سے 96، آم لنگڑا 6 روپے اضافہ سے 46 آم انور رٹول 2 روپے اضافہ سے 112 آم چونسہ 6 روپے اضافہ سے 112، ایلیچی 15 روپے کمی سے 175 کھجور 135 کھجور ایرانی 4 روپے اضافہ سے 174، کھجور عراقی 4 روپے اضافہ سے 174، کھجور عراقی 4 روپے اضافہ سے 149، انگور گولہ کالا 12 روپے اضافہ سے 172، انگور سندر خانی 55 روپے اضافہ سے 287، خوبانی سفید 146، آلو بخارہ سپیشل 2 روپے اضافہ سے 162، آلو بخارہ دوئم 3 روپے اضافہ سے 49، کیلا اؤل 11 روپے اضافہ سے 99، کیلا دوئم 4 روپے اضافہ سے 66 فالسہ 4 روپے اضافہ سے 99 اور گرما 23 روپے اضافہ سے 62 روپے کلو ہو گیا۔ سبزیوں میں آلو 5 روپے اضافہ سے 32، پیاز 37، ٹماٹر 3 روپے اضافہ سے 46، لہسن دیسی 7 روپے اضافہ سے 102 لہسن چائنہ 46 روپے اضافہ سے 176 ادرک سنگا پور 160 ادرک چائنہ 255 بینگن 15، کھیرافارمی 4 روپے اضافہ سے 11 کھیرا دیسی 11 روپے اضافہ سے 26، کریلے 24، ٹینڈے دیسی 9 روپے اضافہ سے 35، لیموں موٹا 202، لیموں باریک 122، پھلیاں 46 ، پالک 16، بند گوبھی 12 روپے اضافہ سے 48، پھول گوبھی 7 روپے اضافہ سے 53، گھیا توری 3 روپے اضافہ سے 26، گھیا کدو 13، سبز مرچ 5 روپے کی کمی سے 31 شملہ مارچ 3 روپے اضافہ سے 42، اروی 4 روپے اضافہ سے 69 ، بھنڈی 45 مٹر19 روپے اضافہ سے 144 اور مولی 7 روپے اضافہ سے 15 روپے کلو ہو گئی۔