• news

مسلم لیگ کے قائدین کے عوام دوست فیصلوں سے پنجاب تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے، مردان علی زیدی

لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ لاہور مردان علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینئر مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز کے عوام دوست فیصلوں سے پنجاب ترقی کی منازل طے کررہا ہے، لاہور میں وفد کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ 2018 تک پنجاب کے ہر بچے کے سکول میں داخلے کے ٹاسک سے صوبے میں خواندگی کی شرح 100 فی صد ہو جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین بجلی کے شعبوں کے معاہدوں سے پنجاب میں بجلی کی ضروریات پوری ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن