جعلی ادویات کے خلاف کارروائی کیلئے قائم کمیٹی میں رانا بابر حسین بھی شامل
لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا زشریف نے جعلی ادویات کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے کمیٹی کی از سرنو تشکیل کر دی،پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانابابر حسین کو بھی کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس کمیٹی میں پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر اور رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید شامل ہیں۔رانا بابر حسین نے کہاکہ پنجاب کو جعلی ادویات سے پاک کرکے دم لیں گے۔