حلفا کہتا ہوں ”را“ سے کوئی تعلق نہیں‘ مجھے ہٹایا گیا تو ہر گلی کوچے میں جنگ ہو گی : الطاف حسین
کراچی (این این آئی+نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کو ملک دشمن جماعت قرار دیا جارہا ہے اور مجھے ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہے، پےر کو لال قلعہ گراو¿نڈ عزےز آبادمیں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مائنس الطاف کی بھی سازشیں ہورہی ہیں اور اگر ایسا ہوا توہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی اور ایم کیو ایم بھی ٹکڑوں میں بٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ خود ساختہ بیان جاری کرکے لوگوں کو ایم کیو ایم سے متنفر کررہے ہیں ،جبکہ بغیر ثبوت الزام لگانے والے خود اندرونی اور بیرونی ایجنٹ ہیں، انہوں نے کہا پاکستان بننے سے پہلے بھی اس خطے میں تعصب تھا اور اس کے بعد بھی مہاجروں پر تعلیم کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام صوبے لسانی بنیادوں پر بنائے گئے، سندھ کوٹا سسٹم بھی ختم کیا جائے،ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ میرا ”را“ سے کوئی تعلق نہیں،”را“ ملک دشمن ایجنسی ہے ،جس سے لڑنے کیلئے ایم کیو ایم کے تمام کارکنان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ کو کوئی دھمکی نہیں دی اور نہ ہی بھتا لینا، زبردستی کھالیں اور فطرہ جمع کرنا ان کی تعلیمات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر جب حملے ہوئے تو ساتھیوں نے کہا کہ ملک سے باہر چلے جاو¿ جبکہ مجھے قتل کرنے میں ناکام ہونے ہونے والوں نے ایم کیو ایم پر جناح پور سمیت دیگر الزامات لگائے۔ الطاف حسین نے طارق میر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کو لے کر ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے اور متحدہ کو بھارتی ایجنٹ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے الزامات لگانے والے خود اندرونی بیرونی ایجنٹ ہیں جب کہ ایم کیو ایم میں دہشت گردوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا وطن تھا اور ہے ہم اس کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ الطاف حسین نے کہا کہ مجھے قتل کرنے میں جب ناکام ہوئے تو جناح پور سمیت تمام الزامات لگائے گئے اور اب خود ساختہ اقراری بیان جاری کر کے لوگوں کو ایم کیو ایم سے متنفر کیا جا رہا ہے، جرائم میں ملوث شخص کو ہم پارٹی سے نکال دیں آپ گرفتار کرلیں، انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم ! ہماری ”را“ سے کوئی دوستی نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہاجروںکی حب الوطنی پر شک کیا جارہا ہے، پوری قوم کو حلفیہ بتانا چاہتا ہوں میرا اور ایم کیو ایم کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان ہمارا وطن تھا ہے ہمیں کچھ نہیں دیتے تو کم ازکم ہمیں ملک دشمن نہ کہا جائے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے کارکن دھرنے کی تیاری کریں اگرعمران خان 3 ماہ دھرنا دے سکتے ہیں تو ہم 6ماہ دے سکتے ہیں، عمران خان کو دھرنے سے ہٹانے کیلئے کسی نے گولی نہیں چلائی، سر کٹ سکتا ہے جھک نہیں سکتا، میں مار دیا جاﺅں تو گردن کے بدلے گردن لینا، لندن والے گھبرا رہے ہیں کیا لندن والو! تم دھرنا دو گے، لندن والو! اپنے گھروں میں تو نہیں بیٹھ جاﺅ گے، میری تقریر پر پابندی لگا کر میرا کیا بگاڑ لیا۔
الطاف حسین