نئی ٹیسٹ رینکنگ، یاسر شاہ کی 9ویں پوزیشن
دبئی (آئی این پی) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کر نیوالے پاکستانی لیگ سپن یاسر شاہ آئی سی سی ٹیسٹ بائولنگ رینکنگ میں 9ویں پوزیشن، ون ڈے ٹیم کے قائد اظہر علی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کیر یئر بیسٹ 12ویں پوزیشن پر آگئے، احمد شہزاد ایک درجے ترقی پاکر 37ویں نمبر پر براجمان ہیں۔