فیصل آباد: تنسیخ نکاح کا دعویٰ کرنے پر بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے پر مشعل شوہر نے خواتین کے کپڑے پہن کر بیوٹی پارلر میں گھس گیا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے وائی بلاک کی فائزہ بی بی کی شادی طلحہ سے ہوئی تھی گھریلو لڑائی جھگڑے پر فائزہ اپنے دونوں بچوں سمیت اپنے میکے آگئی تھی جہاں اس نے بیوٹی پارلر بنا رکھا تھا گزشتہ روز طلحہ خواتین کے کپڑے پہن کر بیوٹی پارلر میں آیا اور اہلیہ کو تنسیخ نکاح کا دعویٰ واپس لینے کا کہا جہاں دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر طلحہ نے فائرنگ کرکے فائزہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔