• news

بزرگ پنشنرز کو ادائیگی‘ 5 سالہ حکومتی پلان ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا پانچ سالہ ادائیگی کا شیڈول مسترد کردیا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ بزرگ پنشنرز کو بقایا جات کی ادائیگی آئندہ پانچ برس میں کردیں گے۔ انہوں نے پلان مرتب کرکے عدالت میں جمع کرایا۔ درخواست گزار بزرگ پنشنرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، اس لئے پانچ سالہ پلان پیش کیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو ادائیگی کے لئے پانچ سال کا پلان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کا مختصر ترین پلان پیش نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن