مولانا کینیڈی زکٰوۃ، فطرے کی رقم اکٹھی کرنے آئے، ان سے کہتا ہوں جو طے کرکے آئے اسی حدود میں رہو: طلال چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنی جیبوں پر ہاتھ رکھ لیں مولانا کینیڈی رمضان میں زکٰوۃ اور فطرے کی رقم اکٹھی کرنے پاکستان آئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا طاہرالقادری اپنے کزن عمران کی شکست کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد کو پہنچے ہیں۔ لندن پلان ون کی ناکامی کے بعد لندن پلان ٹو بنایا گیا ہے۔ مولانا کینیڈی جب بھی پاکستان آئے انہوں نے نعشوں کا تحفہ دیا اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی۔ مولانا سے کہتا ہوں جو طے کرکے آئے ہو، اسی حدود میں رہو۔