• news

کراچی پورٹ برآمد سامان کی چیکنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنائے: لاہور چیمبر

لاہور (کامرس پورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا ہے کہ کراچی پورٹ پر برآمدی سامان کی چیکنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے، چیکنگ کے موجودہ نظام کی وجہ سے برآمدی سامان کو بہت بْری طرح نقصان پہنچ رہا ہے جس کی متعدد شکایات غیرملکی خریداروں نے کی ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کراچی پورٹ پر برآمدی سامان کو چیک کرنے کے لیے کھولنے کے بعد صحیح طرح پیک نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے دوران سفر مال خراب ہوجاتا ہے اور غیرملکی خریدار اسے لینے سے انکار کردیتے ہیںجس سے عالمی منڈی میں ملک کی ساکھ خراب ہورہی ہے۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ برآمدی مصنوعات کی سکیننگ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کریں یا پھر مال ایکسپورٹرز کی فیکٹری میں ہی چیک کرکے پیک کروائیں اور اس پر اپنی مہر لگا دیں جس سے نہ صرف برآمدی مال کی تباہی روکی جاسکے گی بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔

ای پیپر-دی نیشن